اویس شاہ؛اغواسے بازیابی تک کی کہانی

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Owais-Shah-Time-Line-Pkg-19-07.mp4"][/video]

Owais Shah Time Line Pkg 19-07

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے بیس جون کو اغوا کیا گیا تھا، آج ایک ماہ بعد انہیں خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے بازياب کرالیا گیا۔ اویس شاہ پیر 20 جون 2016 یعنی 14 رمضان المبارک کو کلفٹن کے شاپنگ سینٹرمیں خریداری کرتے نظر آئے جس کے بعد عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد انہیں ساتھ لے گئے۔

سي سي ٹي وي سے اغوا کاروں کی گاڑی کا پتہ تو چلا لیا گیا لیکن یہ گاڑی ٹیپو سلطان روڈ کے بعد کہاں گئی، کچھ علم نہیں ہو سکا۔

تئيس جون کو کلفٹن تھانے میں اویس شاہ کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا اور پھر وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر ایس ایس پی ساوتھ اور ایس پی کلفٹن کو معطل کر دیا گیا۔

ستائيس جون کو پولیس حکام نے بتایا کہ اغوا کے بہتر گھنٹے بعد اویس شاہ کا فون خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں کھولا گیا۔لیکن اصل میں یہ تفتیشی اداروں کو دھوکا دینے کے لیے تھا، پوليس نے اویس شاہ کي کراچی میں ہی موجودگي پر اصرار کيا۔

پندرہ جولائی کو ق ليگ کے رہنما بابو سرور سیال نے یہ الزام عائد کرکے سندھ حکومت کو مشکل میں ڈال دیاکہ اویس شاہ کو وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کے کہنے پر اغوا کیا گیا۔

فرائض سے غفلت پر ایس پی اور ڈی ایس پی ون فائيو کو بھي معطلي کا سامنا کرنا پڑا۔

بالاخر پاک فوج کي کوششوں سے ايک ماہ بعد اویس شاہ کو خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے بازیاب کرالیا گیا۔ دہشتگرد انہیں افغانستان منتقل کرنا چاہتے تھے کہ پاک فوج کی کارروائی میں مارے گئے۔ سماء

Owais Shah kidnapped

Chief Justice Sindh High Court

Owais shah recovered

Tabool ads will show in this div