جعلی فٹبالرز کو امریکا بھیجنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار

8

لاہور : ایف آئی اے نے بچوں کی فٹبال ٹیم میں شامل 3 جعلی فٹ بال کے کھلاڑیوں کی امریکا روانگی ناکام بنا دی، فٹبال ٹیم کا منیجر اور کوچ  کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے نے 3 جعلی فٹبال کھلاڑیوں کی امریکا روانگی ناکام بنادی، پنجاب جونیئر فٹبال ٹیم کے کوچ رضوان اور منیجر حامد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پنجاب جونیئر فٹ بال ٹیم کے نام سے 16 بچوں کو امریکا لیجا رہے تھے، جن میں سے تین جعلی فٹبال کھلاڑیوں سے امریکا لے جانے کی مد میں 12، 12 لاکھ روپے وصول کئے گئے تھے۔ سماء

USA

Fake Footballers

Punjab Junior Team

Tabool ads will show in this div