جمہوریت کو فوج سے نہیں، نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے، عمران خان
آزاد کشمیر کا الیکشن جوں جوں قریب آرہا ہے سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے، کپتان نے آج دو جلسے کئے، کہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے، احتساب نہ ہوا تو سڑکوں پر نکلیں، پاناما معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
کپتان کی آزاد کشمیر میں دھواں دار اننگز، مظفر آباد میں جلسے سے خطاب میں میاں صاحب پر خوب باؤنسرز برسائے۔ بولے پاکستان میں جمہوریت کو فوج سے نہیں نواز شریف کئی بادشاہت سے خطرہ ہے۔
کپتان نے کہا کہ بار بار اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا، باغ میں بھی عمران خان نے حکمرانوں پر تنقید کے نشتر برسائے، کہتے ہیں ایک چور دوسرے چور کا کبھی احتساب نہیں کرے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عوام نظریے کو ووٹ دیں، آزاد کشمیر انتخابات میں کرپٹ لیڈر شپ کو شکست دینی ہے۔ سماء