الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر، جمعرات تک بھریک تھرو کا امکان

Khursheed Shah SMQ Meeting Isb PKG 18-07

اسلام آباد : الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر پر اپوزیشن کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، خورشید شاہ 2 سے 3 دن میں بریک تھرو کیلئے پرامید ہیں۔

اليکشن کميشن ارکان کی تعنياتی کے معاملہ پر اپوزيش ليڈر خورشيد شاہ اور شاہ محمود قريشی کے درمیان ملاقات ہوئی، شاہ صاحب نے وزير خزانہ سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔

ميڈيا سے گفتگو ميں قائد حزب اختلاف نے اُميد کا اظہار کيا کہ بدھ جمعرات تک الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پر کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

شاہ محمود قريشی نے کہا کہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر اليکشن کميشن ارکان کا چناؤ کرنا ہو گا، کپتان کے بيان پر وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا اگر کسی نے غیر جمہوری اقدام اٹھایا تو تحریک انصاف اس کا ساتھ نہیں دے گی۔

کپتان کے بعد بلاول بھٹو بھی کل ہونے والے اپوزيشن کے مشترکہ اجلاس کو رونق نہيں بخشيں گے، اجلاس ميں پاناما ٹی او آرز پر اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے علاوہ کشمیر الیکشن اور اليکشن کميشن ارکان کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہوگا۔ سماء

 

KhursheedShah

ShahMehmoodQureshi

ECP members

Tabool ads will show in this div