صدرسے متعلق وزرا کے بیانات نے بحرانی کیفیت پیدا کی، فردوس عاشق اعوان

اسٹاف رپورٹر
وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر سے متعلق وزرا کے بیانات نے بحرانی کیفیت پیدا کی۔
بابراعوان نے افواہوں کو ناکام نجومیوں کا مذاق قرار دیا ہے.
چوہدری شجاعت کہتے ہیں صدر کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.
صدر زرداری دل کا معائنہ کرانے دبئی کیا گئے ہر دل کی دھڑکن تیز ہو گئی، ملک بھر میں افواہوں کا وہ بازار گرم ہوا کہ سچ اور جھوٹ کا فرق مٹ کر رہ گیا۔
سیاستدان ہوں یا عام افراد ہر محفل میں صدر کی صحت کا معاملہ ہی موضوع  بحث ہے۔
وفاقی کابینہ میں بھی سب سے پہلے صدر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔
اجلاس کے وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ صدر سے متعلق صدارتی ترجمان کا بیان مصدقہ ہے۔ وزرا کے بیانات سے بحران پیدا ہوا۔
امریکا کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ حکومت تنہا فیصلے نہیں کرے گی۔۔
اسلام آباد میں بابر اعوان کا میڈیا کے نمائندوں سے سامنا ہوا تو ہر سوال صدر کی بیماری سے متعلق تھا ۔۔ سابق وزیرقانون کا کہنا تھا کہ یہ ظالمانہ مذاق کے سوا کچھ نہیں.
لاہور کے سروسز اسپتال میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت مولانا عبدالوہاب کی عیادت کرنے آئے تو وہ بھی ایسے ہی سوالوں میں گھر گئے ۔۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے میں ابھی بہت وقت باقی ہے۔
صدر زرداری کی صحت کے بارے میں مزید غلط فہمیوں کی روک تھام کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کو صدر کے ساتھ رابطے کم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

کے

نے

detained

debate

pff

Tabool ads will show in this div