Technology

اب 5 جی ٹیکنالوجی بھی پاکستان میں

120104_broadcom_5G_logo_MASTER_RGB اسلام آباد : پاکستانی صارفین کو آئندہ چند برسوں میں فائیو جی کی ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی، انٹرنیٹ کے استعمال اور فروغ کے حوالے سے خطے کے دیگر ممالک سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں پاکستان کے صارفین کو فائیو جی کی ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی، دنیا بھر کی ٹیلی کام اتھارٹیز کو جدید ٹیکنالوجیز کے باعث بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے اشتراک سے عالمی ٹیلی کام کانفرنس کے موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ ٹیلی کام کی دنیا میں پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں شامل ہے جس سے دنیا بھر کی ٹیلی کام اتھارٹیز کو بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ابھی فائیو جی ٹیکنالوجی کمرشل بنیادوں پر متعارف نہیں ہوئی۔ بعض ممالک نے آزمائشی طور پر فائیو جی کے حوالے سے تجربات شروع کر رکھے ہیں۔ پاکستان میں آئندہ برسوں فائیو جی کی بروقت فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کا استعمال بینکنگ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں انٹرنیٹ کے استعمال اور فروغ کے حوالے سے دیگر ممالک سے بہت آگے نکل چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کے کردار کو بڑھانے کے لئے اقدامات ٹھوس بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے۔ سماء

MOBILE

Telecom Sector

5 G

Tabool ads will show in this div