جانوروں کی خفیہ زندگی پربنی فلم چھا گئی
جانوروں کی خفیہ زندگی امریکی باکس آفس پر چھا گئی۔ فلم ’’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘ دوسرے ہفتے بھی نمبر ون رہی۔ فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے ہی پانچ کروڑ چھ لاکھ ڈالرز کما لیے ہیں۔ ’’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘رنگ برنگے جانوروں کي خفيہ زندگي سے نکلنے والا دلچسپ قصہ ہے۔
فلم اتنی دلچسپ ہے کہ شائقین کہتے ہیں اس نے حقیقی زندگی اور حقیقی فنکاروں پر مشتمل کئی فلموں کو مات دے دی۔ سماء