شیخ رشید کے ن لیگ پر کرارے وار
راولپنڈی : شیخ رشید پریس کانفرنس میں ن لیگ پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں جمہوریت کیخلاف سازش نہیں ہورہی، ایسا تاثر دیا جارہا ہے، نواز حکومت چاہتی ہے کوئی انہیں خود گھر بھیج دے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ن لیگ پر خوب نشتر برسائے، بولے جمہوریت کیخلاف سازش کا تاثر دیا جارہا ہے، نواز حکومت چاہتی ہے کوئی آئے اور انہیں گھر بھیج دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوں لگتا ہے مارشل لاء ترکی نہیں اسلام آباد میں آیا، اردگان اور نواز شریف میں زمین آسمان کا فرق ہے، اللہ نہ کرے پاکستان میں ٹینک سڑکوں پر آئیں، پاکستان میں ایسا ہوا تو لوگ مٹھائی کی دکانوں پر جائیں گے۔ سماء
ShaikhRasheed
تبولا
Tabool ads will show in this div