آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کا ریچل مکلین سے منگی کا اعلان

usman سڈنی : پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے اپنی دوست ریچل مکلین سے منگنی کا اعلان کردیا، سوشل میڈیا پر دونوں کی جانب سے تصویر بھی جاری کردی گئی۔ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ ان دنوں ٹیم کے ہمراہ سری لنکا کے دورے پر ہیں، جہاں سے انہوں نے تصاویر ایپ انسٹا گرام پر اپنی منگنی کی خبر مداحوں تک پہنچائی۔ usmann ریچل کے ساتھ کھینچی گئی تصویر کو انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ میری مچل مک کلین سے منگنی ہوچکی ہے"۔ دوسری طرف ریچل کی جانب سے بھی اپنے اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "نیویارک میری توقعات سے بھی زیادہ بہتر تھا کیونکہ عزی (عثمان) نے مجھے شادی کی پیش کش کی اور میں نے ہاں کردی۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ریچل نے مزید کہا کہ اس لڑکے کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتی، واضح دونوں نے منگنی کا فیصلہ نیویارک میں چھٹیاں گزارنے کے دوران کیا۔ عثمان خواجہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 سے قبل بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبو کیا تھا، عثمان خواجہ اب تک ٹی ٹوئنٹی میں سات میچز کھیل چکے ہیں، جب کہ وہ آسٹریلیا ٹیم  کے ہمراہ سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے، سیریز کا آغاز رواں ماہ چھبیس جولائی سے پالی کیلے میں ہوگا۔ سماء

ring

Wedding Bells

engagement

Australian Cricketer

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div