پاکستان کاانگلینڈ کوجیت کیلئے283رنزکاہدف

لندن: پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگ میں 215 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کو جیت کےلیے 283 رنز کاہدف دیاگیاہے۔
لارڈزمیں ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کی ٹیم اپنے اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرسکی۔ یاسر شاہ 30 رنز بناکر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ،پاکستان کی آخری وکٹ محمد عامر کی صورت میں گری۔
انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انھوں نے میچ میں گیارہ شکار کئے۔اسٹورٹ براڈنے3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ معین علی کے حصےمیں دو وکٹ آئیں۔پاکستان کی دوسری اننگ میں اسدشفیق49،سرفراز45اوریاسرشاہ30رنزبناکرنمایاں رہے۔ سماء