دریائےسندھ،دریائےکابل اورنوشہرہ میں نچلےدرجےکاسیلاب

Flood Situation OSR Pkg 29-06

اسلام آباد: خيبر پختونخوا کے دريائے سندھ اوراٹک میں دريائے کابل ميں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سيلاب ہے۔

فلڈ سيل محکمہ آب پاشي رپورٹ کے مطابق دريائے سندھ ميں اٹک خير آباد پل پر گزشتہ روز کے مقابلے ميں پاني کے مقدار ميں  30 ہزار کيوسک کي کمي ہوئي ہے تاہم پل پر بدستور نچلے درجے کا سيلاب ہے۔اس مقا پر پاني کا نکاس دو لاکھ چھيانوے ہزار سات سو کيوسک ہے۔

دريائے کابل ميں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سيلاب ہے جہاں پاني کا بہاؤبالترتيب انتاليس ہزار نوے کیوسک اور ستاون ہزار آٹھ سو کيوسک  ہے۔

دريائے پنجکوڑہ ميں دير کے مقام پر بھي نچلے درجے کا سيلاب ہے جہاں پاني کا بہاؤبارہ ہزارآٹھ سو بتيس کيوسک ہے۔ صوبے کے باقي دريا معمول کے مطابق بہہ رہے ہيں۔  سماء

indus river

Noshehra

Flood Cell

kabul river

Tabool ads will show in this div