کیلی فورنیامیں فائرنگ،14افرادزخمی

Jul 17, 2016

US

کیلی فورنیا: بیکرزفیلڈر میں فائرنگ کے واقعے میں14افرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے2کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی میڈیاکےمطابق کیرین کاؤنٹی کے پولیس حکام نے بتایا کہ علاقے کے ایک گھر میں بچوں کی پارٹی جاری تھی۔ اس تقریب کے لیے میزبان نے فیس بک پر اپنے دوستوں کو مدعو کیا جس کے بعد بن بلائے مہمان بھی دعوت میں پہنچ گئے۔

کچھ بن بلائے نوجوانوں کو پارٹی سے نکل جانے کے لیے کہا گیا تو اس کےبعد صورتحال سنگین ہوگئی۔ بچوں پر تین حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔

زخمیوں کو جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں۔ حکام کا کہنا تھاکہ یہ حملہ منظم گینگ کی سازش معلوم ہورہی ہے۔  سماء

world news

US Firing