استنبول ایئرپورٹ پر 150پاکستانی پھنس گئے

Turkey_airport_2912392a استبول : پاکستان حکام کے مطابق استنبول ايئرپورٹ پر 150پاکستانی پرواز کے انتظار ميں پھنس گئے ہیں، ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ فلائٹس کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔ ترکی میں موجود پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ استنبول ایئرپورٹ پر ایک سو پچاس پاکستانی پرواز کے انتظار میں موجود ہیں، جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی فلائٹس ری شیڈول کرائی جارہی ہیں، فلائٹس کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائیگا۔ ترجمان پاکستانی سفارت خانہ عبدالاکبر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کیلئے پروازیں روانہ کی جا رہی ہیں، پاکستانی مسافر ترکش ایئرلائن کے کاؤنٹر پر جا کر مطلوبہ فلائٹ کے بارے میں معلومات لے سکتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافروں کی فلائٹس ری شیڈول کرائی جا رہی ہیں، تمام پاکستانی ترکی میں محفوظ ہیں، کسی پاکستانی کو زخم نہیں آئے۔ سماء

Pakistani High Commission

Istanbul Airport

Turkish Military Coup

Flights delay

Tabool ads will show in this div