انگلینڈ کی ٹیم 272 پرآل آؤٹ،یاسرشاہ کے6شکار

Jul 16, 2016
LONDON, ENGLAND - JULY 16:  Pakistan pose for a team photograph ahead of day three of the 1st Investec Test between England and Pakistan at Lord's Cricket Ground on July 16, 2016 in London, England.  (Photo by Gareth Copley/Getty Images)

LONDON, ENGLAND - JULY 16: Stuart Broad of England is bowled by Wahab Riaz of Pakistan during day three of the 1st Investec Test between England and Pakistan at Lord's Cricket Ground on July 16, 2016 in London, England. (Photo by Gareth Copley/Getty Images)

لندن: لارڈزٹیسٹ میچ می  پاکستان کی بالنگ نے لاج رکھ لی۔ انگلینڈ کی ٹیم 272 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یاسر شاہ نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔پاکستان کو 67 رنز کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے کھیل کے تیسرے روز253 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے اننگ کا آغاز کیا۔ تیسرے روز سب سے پہلے کرس براڈ کی صورت میں انگلینڈ کو نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کو وہاب ریاض نے کلین بولڈ کیا۔ براڈ نے 17 رنز اسکور کئے۔

اس کے بعد یاسر شاہ کا جادو سرچڑھ کر بولا۔یاسر نے اپنی چھٹی وکٹ  اسٹیورٹ فن کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔ فن نے صرف 5 رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بال تھے۔ انھوں نے 4 رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے۔

LONDON, ENGLAND - JULY 16: Pakistan pose for a team photograph ahead of day three of the 1st Investec Test between England and Pakistan at Lord's Cricket Ground on July 16, 2016 in London, England. (Photo by Gareth Copley/Getty Images)

پاکستان کو مجموعی طور پر67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر ،راحت علی اور وہاب ریاض کے حصے ایک ایک وکٹ آئی۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان کک نے 81 رنز کی اننگ کھیلی۔  سماء

ENGLAND

Tabool ads will show in this div