ترکی میں ناکام فوجی بغاوت ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈرہا

TURKEY SOCIAL MEDIA PKG 16-07 Mukkaram

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/TURKEY-SOCIAL-MEDIA-PKG-16-07-Mukkaram.mp4"][/video]

انقرا: ترکی میں فوجی بغاوت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی۔ ٹوئٹر پیغامات میں لوگوں نے ترک عوام کی بہادری کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ترکی میں فوجی بغاوت ناکام ہوتے ہی جمہوریت زندہ باد کے تبصروں نے ترک عوام کوزندہ دل قوم ثابت کردیا۔ترکی میں فوجی بغاوت کی خبرسوشل میڈیا پرجنگل میں آگ کی طرح پھیلی۔لمحوں میں ہیش ٹیگ ترکی، ڈیموکریسی،ارودغان اور جمہوریت زندہ باد ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔

جمہوریت کے خواہشمند افراد ترکی کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے نظر آئے۔ٹوئٹر پیغامات میں لوگوں کا کہنا تھا کہ متحد قوم کیا ہوتی ہے ترک عوام نے ثابت کردیا۔فوجی بغاوت ناکام بنانے پرترک قوم کو سیلیوٹ کیا گیا اور شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔کسی کا کہنا تھاکہ ترک صدر اردوگان نے جس طرح عوام کی خدمت کی،عوام نے اسی انداز میں ان کا ساتھ دیا۔

قوم سے مخلص طیب اردوگان کے بہادرانہ طرز حکمرانی کو بھی سراہا گیا۔یہی نہیں ٹوئٹر پرترک عوام کی ذہانت کا بھی چرچاہواکہ زندہ دل قوم کو اپنے نفع نقصان کی سمجھ ہے اور وہ صحیح معنوں میں اس سرزمین کے حقدار ہیں۔ٹویٹ کرنےوالوں کاکا کہنا تھا آج ثابت ہوگیا کہ عوام کے دلوں پر راج کسے کہتے ہیں اور عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے؟  سماء

TOP TREND

foiled Coup

failed coup

Tabool ads will show in this div