ترکی میں ناکام بغاوت،فوجیوں کی جابجاگرفتاریاں

SURRENDER STORIES PKG 16-07 ZOHAIB

انقرا: ترکی پولیس چیف نے کہا ہے کہ 'گندارمری' میں سولہ باغی فوجی ٹھکانے لگادیے گئے۔ باسفورس کے پُل پرباغی فوجیوں نے ہتھیارڈالے۔ترکی کے کئی شہروں میں جگہ جگہ گرفتاریوں کے مناظردیکھے گئے۔ پندرہ سو تریسٹھ فوجی گرفتارکیے گئے ہیں ۔ترکی میں بغاوت مخالف آپریشنزجاری ہیں۔

ترک فوج کے باغی گروہ عوام کے آگے پیش قدمی نہ کرسکے۔سرکاری ٹی وی پرقبضہ کے بعد مارشل لاء کا اعلان ہوا تو عوام سڑکوں پر نکل آئی۔اسپیشل پولیس اورعوام نے مل کرباغی فوجیوں کو زیر کیا۔باسفورس کے پُل پرایک فوجی گروہ نے ہتھیار ڈالے۔ٹی وی اسٹیشنز سے باغی فوجی پکڑ کرنکالے گئے۔ ایک باغی جنرل کو بھی ماردیاگیا۔

تقسیم اسکوائر پر تیس باغی فوجیوں نے ہتھیار ڈالے جنہیں پولیس نے ہتھکڑیاں لگا دیں۔

بغاوت پر قابو پاتے ہی فوج میں آپریشن کلین اپ کیا گیا۔ انتیس کرنل پانچ جنرل کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے یرغمال آرمی چیف خلوصی آکار کو بازیاب کروالیا ۔  سماء

world news

failed coup

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div