قندیل کے قتل کا مقدمہ بھائی کے خلاف درج

qb

ملتان: انٹرنیٹ پرمتنازع ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنےوالی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ والدکی مدعیت میں تھانہ مظفرآبادمیں درج کیا گیا۔ ایف آئی آرمیں قندیل کےبھائی وسیم کونامزد کیاگیاہے۔

مزید پڑھیے: قندیل بلوچ کو قتل کردیا گیا

پولیس کے مطابق مفرورملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کردی گئی ہے، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ ان دنوں ملتان کے علاقے مظفرآباد میں عید الفطر سے قبل والدین کے ساتھ رہائش پزیر تھیں۔ جہاں رات کے پچھلے پہربھائی نے قندیل کا گلا گھونٹ دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کو قندیل کے قتل کی اطلاع ان کے والد کی جانب سے دی گئی اور انہی کی مدعیت میں تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سماء

Honour Killing

#QandeelBaloch

Tabool ads will show in this div