ترک عوام کی مزاحمت زندہ قوم کی نشانی ہے، خواجہ آصف

K ASIF ON COUP PKG 16-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/K-ASIF-ON-COUP-PKG-16-07.mp4"][/video]

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے فوجی بغاوت کچلنے پر ترک عوام کی تعریف کی۔ ساتھ ہی پاکستان میں فوج کو دعوت دینے کی مہم چلانے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ سماء سے گفتگو میں  وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی بغاوت کے خلاف ترک عوام کی مزاحمت قابل تحسین اور پاکستان کے لیے روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترک عوام اورحکومت کے ساتھ ہے، ترک عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سماء سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے ترک عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام کی مزاحمت زندہ قوم کی نشانی ہے۔ لوگوں نے اپنے مینڈیٹ کا بھرپور دفاع کیا۔

وزیردفاع نے لگے ہاتھوں پاکستان میں فوج کو دعوت دینے والی قوتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پنپ رہی ہے۔ ترک عوام کی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اس سے جمہوریت اور مضبوط ہوگی۔ سماء

KHAWAJA ASIF

foiled Coup

Military coup in Turkey

Tabool ads will show in this div