نواز شریف وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں، شیخ رشید کی الیکشن کمیشن میں پٹیشن
اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی جس ميں وزيراعظم نواز شريف پر اثاثے چھپانے کے الزامات لگائے گئے ہيں۔
کبھی سڑکوں پر گو نواز گو کے نعرے تو کبھی قربانی سے پہلے قربانی کی پیشگوئیاں، پاناما لیکس کے معاملے پر شیخ رشید بھی وزیراعظم کی چھٹی کرانے میدان میں آگئے، الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کیلئے پٹیشن دائر کردی
شیخ صاحب کا کہنا تھا کہ اثاثے چھپانے کے بعد نواز شریف پاکستان پر حکمرانی کے اہل نہیں ہیں، ان کی آف شور کمپنیاں ہیں۔
شیخ رشید کی جانب سے جمع کرائی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بچوں کے اثاثہ جات گوشواروں میں ظاہر کرنے کے پابند تھے، وزیراعظم کے اہلہ خانہ پر بلیک منی وائٹ کرنے کا الزام بھی ہے، درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے بعد ہوگی۔ سماء