بھارتی فوج نے کشمیریوں کونمازجمعہ سے روک دیا، آج بھی کرفیونافذ

Jul 15, 2016

KASHMIR SHUT DOWN PKG 15-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/KASHMIR-SHUT-DOWN-PKG-15-07.mp4"][/video]

مظفرآباد: بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کردی۔ کشمیریوں کو نماز جمعہ پڑھنے سے بھی روک دیا ۔ مقبوضہ وادی میں ساتویں روز بھی مکمل کرفیونافذ ہے جبکہ انٹرنيٹ اور موبائل سروس بھي معطل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ وادی میں آج ساتويں روز بھی کرفيو نافذ ہے جبکہ قابض فوج نے نہتے شہریوں پر زندگی تو تنگ کر ہی رکھی ہے اب انہیں نمازجمعہ ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

بھارتی فوج کے روکنے پرسيکڑوں کشميري نماز جمعہ کی ادائيگي سےمحروم رہ گئے۔مقبوضہ وادي ميں مسلسل کرفیو کے باعث دفاتر، کاروباری مراکز، پٹرول پمپ بند ہيںجبکہ انٹرنيٹ اور موبائل سروس بھي معطل ہے۔ برملہ کے علاقے ميں پرامن احتجاج کے دوران بزدل فورسز نے فائرنگ کرکے مزيد نو کشميريوں کو زخمي کرديا۔ کشمیری عوام مظالم کے باوجود اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بھارتی مظالم کیخلاف آزاد کشمیر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ وادی میں عام تعطیل ہے جبکہ مظفرآباد میں دلی سرکار کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ سماء

curfew in Srinagar

Disputed Kashmir

juma prayers

Tabool ads will show in this div