شاہد آفریدی پی سی بی کے ایکشن سے بچ گئے

Jul 14, 2016

SHAHID AFRIDI BEST PKG 15-01

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو محفوظ راستہ دے دیا، متنازع بیان پر کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لالہ کو بڑا کھلاڑی بھی قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کے متنازع بیان پر ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں ؛ آفریدی کامتنازع بیان،پاکستان میں کرکٹ کاٹیلنٹ نہیں ہے

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو شاہد آفریدی کی ذاتی رائے ہے، بڑے کھلاڑی اکثر ایسا بیان دے دیتے ہیں۔

مزید سنیں : مصباح الحق کا بوم بوم کو کرارا جواب

واضح رہے کہ پاکستان کے ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ نہیں ہے، ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے بہتر وہ ہیں، میں سب سے بڑا کھلاڑی ہوں۔ سماء

Tabool ads will show in this div