کراچی:مکان کا ایک حصہ نالےمیں گرگیا، 2 خواتین اور بچہ لاپتہ

Jul 14, 2016

NALA ROOF KHI EX 4

کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں نالے کی صفائی کے دوران مکان گرنے سے گھر کے رہائشی 6 افراد نالے میں گرگئے۔ خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو نکال لیا گیا۔ دوخواتین اور ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے گلبرگ میں ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے نالے کی صفائی دوران غیر قانونی طور پر قائم مکان کا ایک حصہ گر گیا جس سے گھر کے رہائشی افراد نالے میں گرگئے۔ موقع پرموجود افراد نے فوری طور پر خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو نالے میں سے نکال لیا جبکہ 2 خواتین اور ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

Roof Collaps Khi 3

گرنے والا مکان نالے کے اوپرغیرقانونی طورپر قائم کیا گیا تھا۔ نالے کی صفائی کے دوران کچرا نکالا گیا تو مکان کا ایک حصہ نالے میں دھنس گیا۔

Roof Collaps Khi 1

 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر عباسی شہید  اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں ۔ نالے میں گرنے والے بچوں کی تلاش جاری ہے۔ سماء

gulberg

GUJJAR NALA

Tabool ads will show in this div