فرانسیسی صدر کا سواکروڑکا ہیئراسٹائل

FRENCH PRESIDENT HAIR CUT PKG 14-07 IRSHAD

پیرس: کہا جاتا ہے کہ سستا روئے بار بار، مہنگا روئے ایک بار ۔ مگر حجامت یا بال کٹوانے کے معاملے میں یہ مثل صادق نہیں آ سکتی کیونکہ بال تو گھرکی کھیتی ہیں، جو پھر اگ جائے گی۔ فرانسیسی صدر شاید اس بات پریقین نہیں رکھتے اوراپنے حجام  کو سالانہ ايک لاکھ بائيس ہزار ڈالر ادا کرتے ہيں۔

فرانس کے صدرفرانسس اولاند کا ہیراسٹائل تو عام سا ہے مگر اسے بنوانے کے لیے وہ جو قیمت ادا کرتے ہیں ، اتنی زیادہ ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

فرانسیسی صدراپنے بال کٹوانے کے لیےہرسال ايک کروڑ اٹھائيس لاکھ روپے اداکرتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایک فرانسیسی اخبار کی شائع کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: سوا کروڑ کے ہیئراستائل والے صدر کے لیے ٹوئٹرپر مفت ٹپس

رپورٹ کے مطابق فرانسس اولاند نے ایک ہیر اسٹائلسٹ سے معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت وہ اسے بال بنوانے کے عوض ہر ماہ گيارہ ہزار ڈالر اداکرتے ہيں۔ فرانسیسی حکام کی جانب سے بھی اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہيراسٹائلسٹ کي شناخت خفيہ رکھتے ہوئے يہ بتايا گيا ہے کہ مذکورہ ہيئراسٹائلسٹ صدر کےليے ہر وقت دستياب ہوتے ہيں ۔

فرانسيسي حکومت کے ترجمان اسٹيفن لے فول نے پيرس ميں صحافيوں کو بتايا کہ انہيں اندازہ ہے کہ اس معاہدے کے بارے ميں سوالات اٹھ رہے ہيں اور جملے کسے جارہے ہيں مگر اپنے بالوں کی حفاظت کرنا ہرانسان کا بنيادي حق ہے۔ سماء

FRENCH PRESIDENT

Hair style of french president

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div