قرضوں پر سود کی شرح کم کرکے 3 فیصد کردی

Kuala-Lumpur-the-Capital-of-Malaysia لوالالمپور : ملائیشیا کے مرکزی بینک نے سات سال بعد قرضوں پر سود کی شرح کم کرکے 3 فیصد کردی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے مرکزی بینک نے سات سال میں پہلی بار قرضوں پر سود کی شرح کم کر کے تین فیصد کردی ہے۔ بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق قرضوں پر سود کی شرح میں کمی کا فیصلہ ان تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق قرضوں پر سود کی شرح 3.25 فیصد سے کم کر کے تین فیصد کردی گئی ہے، جب کہ یہ عمل سات سال کے طویل عرصے بعد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملائیشیاء کے تجارتی حلیف سنگاپور اور انڈونیشیاء بھی اسی قسم کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں، تاکہ ملک میں اقتصادی شرح نمو کو بہتر بنایا جاسکے۔ سماء

Bank

TAX

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div