الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی اتفاق رائے سے کی جائیگی، خورشید شاہ، شاہ محمود

Khursheed Shah Shah mehmood Talk Isb 13-07

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اتفاق رائے سے تعینات کئے جائیں گے۔

پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فریقین الیکشن کمیشن کے ایسے ممبران منتخب کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے اہل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد پر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ایسا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے جو مستقبل میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس رواں ماہ کی 19 تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں پاناما پیپرز سے متعلق ٹی او آرز پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اے پی پی

ECP

ELECTION COMMISSION

KhursheedShah

ShahMehmoodQureshi

Tabool ads will show in this div