عمران کی شادی، پی ٹی آئی کا جھوٹی خبر پر پیمرا سے کارروائی کا مطالبہ

3

اسلام آباد : عمران خان کی شادی سے متعلق جھوٹی خبر نشر کرنے کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پیمرا کے نام خط لکھ دیا، ابصار عالم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پر کارروائی کی یقین دہانی کرادی۔

تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر پیمرا کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف ہتک آمیز مہم چلانے کا نوٹس لیا جائے، میڈیا نے بے بنیاد خبریں چلا کر عمران خان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا لہٰذا جن چینلز نے جھوٹی خبریں چلائیں ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چیئرمین پیمرا سے اس معاملے پر ملاقات بھی کی، ابصار عالم نے پی ٹی آئی کی شکایات پر کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے معاملہ کونسل آف کمپلینٹ کو بھجوادیا۔

مزید پڑھیں ؛ شادی سےمتعلق عمران خان کی نئی ٹویٹ

گزشتہ روز کچھ میڈیا چینلز نے کپتان کی شادی سے متعلق خبریں چلاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے پاکپتن کے مانیکا خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے شادی کرلی ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شادی سے متعلق خبروں پر شدید ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ  جھوٹی خبریں چلانا غیر اخلاقی ہے، برطانیہ میں ایسا ہوتا تو میڈیا ہاؤس کے سربراہ کی نوکری جاتی، جن خواتین کی تصاویر دکھائیں انہیں جانتا تک نہیں، غلط معلومات پھیلانا غیر ذمہ داری اخلاقی پستی کا ثبوت ہے۔ سماء

 

IMRAN KHAN

3rd Marriage

Chairman PEMRA

Absar Alam

Tabool ads will show in this div