پی سی بی نے شاہد آفریدی کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا عندیہ

Jul 13, 2016

PCB On Afridi pkg Asif 13-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/PCB-On-Afridi-pkg-Asif-13-07.mp4"][/video]

لاہور : برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو نے شاہد آفریدی کو مشکل میں ڈال دیا، پی سی بی نے سابق کپتان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں، موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے بہتر میں ہوں، شاہد آفریدی کے بیان پر پی سی بی کے بھی کان کھڑے ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے متنازع بیان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

ترجمان کہتے ہیں شاہد آفریدی کے بیان کا جائزہ لے رہے ہیں، قابل اعتراض بات ہوئی تو کارروائی ہوگی۔

اپنے منہ میاں مٹھو بننے پر کل کے کپتان آج مذاق بن گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ساتھی کھلاڑی لالا پر جملے کسنے لگے ہیں، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی خبروں میں ان رہنے کا فن خوب جانتے ہیں، حالیہ بیان بھی اُسی سلسلے کی کڑی ہوسکتا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div