ڈیوڈ کیمرون نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کو الوداع کہہ دیا
برطانوی وزيراعظم ڈيوڈ کيمرون نے ٹين ڈاؤننگ اسٹريٹ کو الوداع کہہ ديا، گھر سے نکلتے وقت عقبی راستہ اپنايا۔
وزيراعظم ڈيوڈ کيمرون نے ٹين ڈاؤننگ اسٹريٹ سے جاتے ہوئے اپنا سامان بھی گاڑی پر خود ہی لوڈ کيا، کيمرون آج ہاؤس آف کومنز ميں سوال جواب مرحلے کے بعد بکھنگم پيليس جائيں گے، جہاں ملکہ برطانيہ الزبيتھ کے روبرو باقائدہ طور پر اپنا استعفیٰ پيش کريں گے۔
برطانیہ کی نئی وزیراعظم تھريسا مے کو ملکہ کی جانب سے آج ہی منصب کے اختيارات سونپ دیئے جائيں گے۔ سماء