راول پنڈی : آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کھلی حمایت کر دی، جب کہ مظالم کیخلاف آرمی چیف نے بھارت کیجانب سے کشمری نوجوانوں ے کے بہیمانہ قتل پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کشمیریوں کی جدوجہد اور جذبات کو تسلیم کرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت 196ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) راول پنڈی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سپہ سالار کا مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں اور برہان وانی کی شہادت پر سخت ردعمل بھی سامنے آگیا۔
آرمی چیف کاملک بھرمیں بڑےپیمانےپر”کومبنگ آپریشن”شروع کرنیکااعلان
کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، میٹنگ میں افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال، جب کہ بارڈر مینجمنٹ کیلئے کیے گئے مختلف اقدامات پر غور بھی کیا گیا، کانفرنس میں سرحد کے آرپار دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کا معاملہ بھی زیربحث رہا۔
بڑی کامیابی، شوال آپریشن مکمل ہوگیا
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عید پر امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے پر انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید پر دہشت گردوں کے متعدد منصوبے ناکام بنائے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والےاداروں نے مختلف خطرات کا سامنا کیا۔
کسی دہشت گرد سے کوئی رعایت نہیں، آرمی چیف
جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورت حال پر آرمی چیف نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیری نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کے جذبات تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اورجذبات کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کو کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل میں مدد دینے کی ضرورت ہے۔ سماء