متحدہ رہنمااظہاراحمد کودوبارہ بھی طلب کرسکتےہیں،رینجرز

Jul 13, 2016
DG-Rangers کراچی : ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ قانونی امور سے پوچھ گچھ کیلئے اظہار احمد کو طلب کیا گیا، ضرورت پڑنے پر دوبارہ بھی طلب کرسکتے ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینیر ممبر اظہار احمد کو رہا کردیا گیا ہے، جس پر ترجمان رینجرز کی جانب سے واضحتی بیان جاری کردیا گیا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق متحدہ رہنما اظہار احمد سے 34 قانونی امور پر پوچھ گچھ کی گئی تھے۔ RANGERS ABOUT IZHAR  13-07 ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پوچھ گچھ کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے، اظہار احمد کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی گئیں، ضرورت پڑنے پر اظہار احمد کو دوبارہ طلب کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ کہ سینیر رابطہ کمیٹی ممبر اظہار احمد کو گزشتہ روز اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ رابطہ کمیٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ واقع فیڈرل بی ایریا بلاک 6 جا رہے تھے۔ سماء

KARACHI OPERATION

RabitaCommittee

Izhar Ahmed Arrest

Tabool ads will show in this div