رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔۔۔ حکومتی وکیل کو باقی دلائل ہفتے کی صبح تک تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس چھ ماہ تک سن چکے ہیں ۔۔ نیپرا کو لکھے گئے خط میں واضح تھا کہ وہ رینٹل پاور کے ٹیرف میں ردوبدل کی مجاز نہیں ۔ اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے وہ ٹیرف پر نظرثانی نہیں کر سکتی تھی ۔
جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ حکومت نے نیپرا کے منظوری کے بغیر بجلی کے ٹیرف مقرر کئے ۔
وزارت پانی و بجلی کے وکیل خواجہ طارق رحیم کا کہنا ہے کہ بولی کے عمل میں نیپرا کا نمائندہ موجود تھا جس نے منظور شدہ پیشکش پر دستخط بھی کیے ۔ کارکے رینٹل پاور کے وکیل اکرم شیخ نے وضاحتی دلائل میں کہا کہ پیداوار میں کمی ایندھن نہ ملنے کے سبب ہوئی ۔ سماءa