ایم ون اور ایم ٹو موٹر وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پشاور اور لاہور سے اسلام آباد ایم ون اور ایم ٹو موٹر وے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے بند کردی گئی تھی۔ دھند کے باعث کار اور ٹرک کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

پشاور سے اسلام آباد موٹر وے ایم ون کھول دی گئی۔ اس سے پہلے موٹر وے پر گزشتہ رات دھند کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو صبح تک شدت اختیار کرگیا اور حکام نے موٹر وے کو بند کر دی تھی۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ دھند ہونے کے باوجود مسافر موٹروے جانے پر اصرار کرتے ہیں۔

لاہور سے اسلام آباد موٹروے ایم ٹو بھی دھند کم ہونے پر ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی۔ دھند کی وجہ سے موٹروے پر سفر کرنے والوں کو انتظار کرنا پڑا۔ جب کہ متبادل جی ٹی روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہا۔

موٹروے پولیس کے مطابق سورج نکلنے کے بعد دھند میں اضافہ ہو گیا تھا۔ پولیس اہل کار مسافروں کو انتظار کی تلقین بھی کرتے رہے۔

سردیوں کے آغاز سے ہی پنجاب اور شمالی علاقوں میں دھند کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور حد نگاہ بھی صفر ہوجاتا ہے۔ ایسے میں گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگا کر اور کم رفتار میں سفر کر کے حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔ سماء

اور

پاکستان

دی

Tabool ads will show in this div