منگلاڈیم میں پانی کی سطح بلند،کلرسیداں کاوسیع علاقہ زیرآب
میرپور:منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کلر سیداں کا وسیع علاقہ زیرآب آگیا ہے۔ لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکاہے جبکہ کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔علاقہ مکین امداد کیلئے دہائیاں دے رہے ہیں۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لیے مسئلہ بن چکاہے۔ کلرسیداں کا علاقہ زیرآب آگیا۔ گاؤں بنال پتن میں پانی داخل ہونے سے کھڑی فصلیں اور گھروں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا۔ علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پرمجبورہیں۔ سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کی دہائیاں دے رہےہیں۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار دوسوبیالیس فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ پانی کی سطح ایک ہزار دوسو ستر فٹ تک پہنچنے پر پورا گاوں ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ سماء