مال کی تقسیم پرڈاکوؤں میں تنازع،فائرنگ سے2ڈاکوہلاک

Punjab police

شیخوپورہ : جنڈیالہ روڈ پرڈکیتی کےبعد سامان کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

سماء کے مطابق جنڈيالہ روڈ پرباغ چوک کے قریب تین ڈاکو راہگیروں کو لوٹنے کے بعد حصہ بانٹنےکے دوران آپس میں جھگڑ پڑے  اورایک دوسرے پرفائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئےجبکہ تيسرا ڈاکو تمام سامان لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس نےدونوں ڈاکوؤں کی لاشیں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کرديں اور فرار ہونے والے ڈاکو کي تلاش شروع کردي۔  سماء

PUNJAB

Dacoit Killed

Tabool ads will show in this div