خيبرپختونخواکےدرياؤں میں سیلابی صورتحال
پشاور:خیبرپختون خوا کے کئی دریاؤں میں نچلے درجےکا سیلاب ہے۔تاہم ابھی کسی ہنگامی صورتحال کا امکان نہیں۔
محکمہ آب پاشی کے فلڈ سیل کے مطابق دريائے سندھ ميں اٹک خير آباد پل کے مقام پر نچلے درجے کا سيلاب ہے۔ یہاں پاني کا نکاس 2 لاکھ 5 ہزار 920 کيوسک ہے۔ دريائے کابل ميں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سيلاب ہے۔ یہاں پاني کا بہاؤ بالترتيب 35 ہزار 160 اور50 ہزار 132 کيوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دريائے پنجکوڑہ ميں دير کے مقام پر نچلے درجے کا سيلاب ہے۔ یہاں پاني کا بہاؤ 14 ہزار 995 کيوسک ريکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ سیل کے مطابق صوبے کے باقي دريا معمول کے مطابق بہہ رہے ہيں۔ سماء
KPK
flood situation
Flood Cell
تبولا
Tabool ads will show in this div