آرمی چیف کی مدت ملازمت پر ابھی کچھ نہیں کہنا

BPR PERVEZ RASHEED 12-07 اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو بلانے والے نادان ہیں، جنرل راحیل کی مدت ملازمت پر بات قبل از وقت ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو اور اعتزاز احسن کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ رمی چیف کو بلانے والے نادان ہیں، جنرل راحیل کی مدت ملازمت پر بات قبل از وقت ہے، شبہات پھیلانا ضرب عضب کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ ایسے احمق اور نادان کسی کا بھلا نہیں چاہتے، دہشت گردی کیخلاف کارروائی کیلئے وزیراعظم نے باہمی اتفاق رائے پیدا کیا، قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کے طور پر ان کی مدت ملازمت میں ابھی بہت وقت ہے۔ مقبوضہ کمیشر کی صورت حال پر بیان دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، یہ مسئلہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔ سماء

PERVAIZ RASHEED

Army Chief Extension

Raheel Sharif banners

Raheel Sharif Posters

Tabool ads will show in this div