قومی اسمبلی،سلامتی کمیٹی کےاجلاس آج،میمومعاملےپرگرماگرم بحث کاامکان

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : قومی اسمبلی اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس آج ہوں گے۔ ان اجلاسوں میں نیٹو حملے اور میمو معاملات پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت ہوگا جس میں ملک بھر میں گیس اور کھاد کی قلت کے معاملات بھی اٹھائے جائیں گے۔ کرپشن، مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

حکومت نیٹو حملے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات اور پاک امریکا تعلقات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں بھی لے گی۔ دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزارت خارجہ امریکا کے ساتھ زبانی اور تحریری معاہدوں کا ریکارڈ پیش کرے گی۔ سماء

asma

jundullah

Tabool ads will show in this div