ترجمان پاک افواج کی کیانی ایلن کےدرمیان نیٹوسپلائی سےمتعلق گفتگوکی تردید

اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : پاک افواج نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور نیٹو کمانڈر جنرل ایلن کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی پر گفتگو کی تردید کردی ہے۔

مہمند ایجنسی حملے کے بعد پاکستان اور اتحادیوں کے معاملات اب تک معمول پر نہیں آسکے لیکن تعلقات کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ پاک افواج نے کہا ہے بارہ دسمبر کو جنرل کیانی اور ایساف کمانڈر کے درمیان انسداد دہشت گردی مہم میں تعاون پر بات ہوئی۔

ٹیلی فونک رابطے میں نیٹو سپلائی لائن کی بحالی سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورت حال میں مفروضوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ نیٹو کی سپلائی سے متعلق معاہدہ دو ہزار دو میں کیا گیا جو تحریری شکل میں موجود ہے۔
 
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سولہ دسمبر کو یورپی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کریں گی۔ امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے خطے کے امن کیلئے پاکستان سے تعلقات کو ضروری قرار دیا ہے۔

افغان صوبے پکتیا ميں فوجیوں سے خطاب میں انہوں نے الزام لگایا کہ دہشت گرد افغانستان میں کارروائی کرکے پاکستان میں اپنے ٹھکانوں میں واپس چلے جاتے ہیں۔ پاکستان دہشتگردوں کےمحفوظ ٹھکانےختم کرے۔سماء/ایجنسیز

کی

mehndi

comedian

hope

Tabool ads will show in this div