چمن : ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا
کوئٹہ: فرنٹیئر کور بلوچستان نے چمن کے علاقے میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں ایف سی اور حساس اداروں نے آپریشن کے دوران 2 چائنیز ایل ایم جی، 10 ایل ایم جی، 107 ایم ایم اے، 43 ہائی ایکسکلیوزیو گرنیڈ، 36 ہینڈ گرنیڈ 86 فیوز، 12.7 ایم ایم اے راﺅنڈ، 36 آر پی جی، 7 راکٹ بمعہ لانچر، ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق شرپسند مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود معصوم شہریوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔ اے پی پی