فوج ٹیک اوورنہیں کرےگی،جمہوریت کو خطرہ نہیں

Aitezaz Ahsan SOT 12-07 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Aitezaz-Ahsan-SOT-12-07.mp4"][/video] اسلام آباد : سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کے مارشل لاء سے متعلق بینرز حکومت کی چال ہیں، فوج نہ ٹیک اوور کر رہی ہے اور نہ حکومت کو فوج سے خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سینیر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کے بینرز حکومت کی چال ہے، یہ بینرز خود حکومت کی طرف سے لگائے گئے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہنا تھا کہ ایسے بینرز اور پوسٹرز سے ہم پر دباؤ ڈالنا ان کا مقصد ہے، یہ لوگ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ جیسے جمہوریت کو فوج سے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سب اچھی طرح جان لیں کہ فوج کسی صورت ٹیک اوور نہیں کرے گی اور نہ ہی فوج سے جمہوریت کو کسی قسم کا خطرہ ہے۔ سماء

aitzaz ahsan

army chief raheel sharif

MILITARY COUP

Banners and Posters

Tabool ads will show in this div