بحرین کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان کا دورہ کرے گا

Jul 11, 2016

6

اسلام آباد : بحرین کا اعلیٰ سطح کا وفد شیخا رعنا بنت عیسیٰ الخلیفہ کی قیادت میں آج سے پاکستان کا دورہ کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاملات پر مذاکرات ہوں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی معاملات پر 2 روزہ مذاکرات کا آغاز آج سے اسلام آباد میں ہورہا ہے۔

بحرین کا اعلیٰ سطح کا وفد شیخا رعنا بنت عیسی الخلیفہ کی قیادت میں آج پاکستان پہنچ رہا ہے، جو دو طرفہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری مڈل ایسٹ تصور خان کریں گے۔

پاک بحرین مذاکرات میں دو طرفہ باہمی تعلقات، موجودہ معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ سماء