چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس، شناختی کارڈز کے تصدیقی عمل کا جائزہ

Ch Nisar Talk Isb Pkg 01-06

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں شناختی کارڈز کے تصدیقی عمل کا جائزہ لیا گیا، چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز کی تصدیق مشکل کام ہے مگر ملکی سلامتی کیلئے ضروری ہے۔

اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں نادرا شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ عوام اس مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اب تک 4 لاکھ افراد نے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی تفصیلات چیک کیں، حکام نے تصدیقی عمل کے دوران 4 ہزار افراد کے غیر ملکی ہونے کا بھی انکشاف کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 6 ماہ میں ملک بھر کے شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا، شناختی کارڈز کی تصدیق مشکل کام ہے، لیکن ملکی سلامتی کیلئے یہ عمل ضروری ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ کے ایئر ونگ میں 3 سیسنا طیاروں کو شامل کرنے کی منظوری دیدی، یہ طیارے انسداد منشیات اور انسداد دہشتگردی کیلئے استعمال ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایئر ونگ کو مضبوط بنانے کیلئے حکام سے تجاویز بھی طلب کرلی ہیں۔ سماء

ChohadryNisar

NADRA

Interior Ministery

NIC Verification

Tabool ads will show in this div