پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 401 پوائنٹس کا اضافہ

PSX1

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 401 پوائنٹس اضافے سے 38367 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عید الفطر کی 4 اور ہفتہ وار 2 تعطیلات کے بعد آج پی ایس ایکس میں کاروبار کا دوبارہ آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 401.20 پوائنٹس اضافے سے 38367.96 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 289.38 پوائنٹس کی تیزی سے 22096.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 231.94 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1110.56 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، آل شیئر اسلامک انڈیکس 207 پوائنٹس اضافے سے 17855.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 202 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 97 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کی قیمت 254.99 روپے کے اضافے سے 7824.99 روپے پر بند ہوئی، سب سے زیادہ مندی ایکسائیڈ (پاک) اور پریمیئر شوگر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی، ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کی قیمت 9 روپے کی مندی سے 785 روپے اور پریمیئر شوگر کے حصص کی قیمت 7.55 روپے کی کمی سے 153 روپے رہ گئی۔

پی ایس ایکس میں سب سے زیادہ کاروبار سوئی ناردرن گیس کے حصص میں ہوا، جو 1 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار 500 شیئرز رہا، جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 11 لاکھ 21 ہزار حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 15 کروڑ 95 لاکھ 11 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 47 کروڑ 73 لاکھ 44 ہزار 724 روپے رہا۔ اے پی پی

PSX

KSE100Index

Tabool ads will show in this div