لندن : پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 طیارے نے رائل انٹرنیشنل ٹیٹو شو 2016 میں کنکر ڈی الیگینس ٹرافی جیت لی۔
ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی ون تھرٹی طیارے نے کنکر ڈی الیگینس ٹرافی جیت لی ہے، پاک فضائیہ کے طیارے نے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ٹیٹو شو سال2016 میں یہ ٹرافی جیتی۔ ائیر شو میں 50ممالک کے 200ائیر کرافٹس نے حصہ لیا ۔ ائیرشو کے آخری دن پی اے ایف سی 130 کے طیارے نے ضرب عضب موضوع کے پرکشش رنگوں کے ساتھ شو میں حصہ لیا۔
ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے ہرکولیس طیارے سی ون تھرٹی پر آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پیٹنگ کی گئی تھی، جسے بے حد پسند کیا گیا۔ شو کے آخری دن وائس چیف آف اسٹاف ایئر مارشل اسد لودھی نے ائیر شو کے مقام کا دورہ کیا اور ٹرافی جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے والے پی اے ایف کے عملے کو مبارک باد دی۔
ایئر مارشل لودھی نے انتھک محنت اور کوششوں سے اعزاز حاصل کرنے کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی کامیابیاں دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
پی اے ایف ‘سی 130 کے ساتھ ساتھ شو کے آخری دن بڑی ائیر شو میں توجہ کا مرکز بنی رہی ‘وہاں پر آنے والے لوگوں کو پاک فضائیہ کے کردار اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ضرب عضب کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔سی 130کو آپریشن ضرب عضب موضوع کے پرکشش رنگوں سے پینٹ کیا گیا تھا ‘جو خاص پاکستانی عوام اور آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے پینٹ ہے۔
سال2016 فضائی اور زمینی جہاز کے عملہ کے معاونین پر مشتمل دستے نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو-2016 میں منعقد مختلف مقابلوں اور تقریبات میں حصہ لیا۔پی اے ایف نے یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل کیا ہے‘اس سے قبل پی اے ایف نے 2006میں بھی مقابلوں کے دوران ٹرافی حاصل کی ہے ۔ سماء