اپنوں میں عیدمناکرپردیسیوں کی شہروں میں واپسی
راول پنڈی: عید کی طویل چھٹیاں ،تفریح اور مزے ختم ہوگئے۔ اب ہوگا کام اور بس کام۔ آج سے کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ہورہی ہیں اورجڑواں شہروں میں رہنے والے پردیسی واپس لوٹنےلگے ہیں۔
اپنوں کے درمیان عید منانے کے بعد پردیسیوں کی چھٹیاں ختم ہوئیں تو واپسی کا رخ کرلیا۔مسافروں کی بڑی تعداد جڑواں شہروں کے سنگم پرواقع فیض آباد اڈے پر پہنچنا شروع ہوگئی۔ٹرانسپورٹ کی کمی مسافروں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گئی ۔
آبائی علاقوں سے عید منا کر واپس آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں مسافروں کی آسانی کے لیئے اسپیشل بس سروس کا انتطام ہونا چاہییے۔ سماء