ایسا قانون چاہتے ہیں جس سے سب کا بلا امتیاز احتساب ہو، اسحاق ڈار
لاہور : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں دھرنے کا انجام پہلے ہی قوم کے سامنے ہے، ایسا قانون چاہتے ہیں جس کے تحت سب کا بلا امتیاز احتساب ہو۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے بجائے ملکی مفاد سب کی ترجیح ہے، ایسا قانون چاہتے ہیں جس کے تحت سب کا بلا امتیاز احتساب ہو، کوشش ہے پاناما لیکس پر ٹی او آر پر اتفاق رائے ہو، اتفاق رائے نہ ہو تو حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کا پاکستان روشن اور خوشحال ہوگا، دھاندلی کے الزامات کی جوڈیشل کمیشن میں حقیقت سامنے آگئی، دھرنے کا انجام پہلے ہی قوم کے سامنے ہے، کوشش ہے الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی 25 جولائی کو ہو۔ سماء