الطاف حسین کارحمان ملک سے فون پررابطہ،کیانی گیلانی ملاقات کاخیرمقدم

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : الطاف حسین نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات اور معاملات کو افہام تفہیم سے حل کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے قائد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رحمان ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ ملک جن اندرونی اور بیرونی سازشوں میں گھرا ہوا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ عوام ذاتی یا پارٹی مفاد سے بالاتر ہوکر جمہوریت اور قومی سلامتی کیلئے متحد ہوجائیں۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ معاملات کو حل کرنے کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت کی ملاقات خوش آئند ہے۔ اس موقع پر رحمان ملک نے ملکی حالات کی بہتری اور جمہوریت کے استحکام کیلئے الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا۔ سماء

ملک

سے

puppet

child marriage

republicans

Tabool ads will show in this div