اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی کی حکومت نے غنڈہ گردی اور قتل و غارت شروع کردی ہے، پرویز رشید شفاف انتخابی ماحول فراہم کرنے میں ناکامی پر الیکشن کمیشن پر بھی پھٹ پڑے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اجرتی قاتل بلوالیے ہیں، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں۔
پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے دو کارکنوں کو شہید کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر شفاف ماحول فراہم نہیں کرسکے، کارکنوں کے خون کا حساب چیف الیکشن کمشنر کو دینا ہوگا۔ سماء