سندھ حکومت کی جانب سےگٹکےکی خریدوفروخت پرپھرپابندی عائد

اسٹاف رپورٹ
کراچی : حکومت سندھ نے گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے لیکن گٹکے کے عادی کہتے ہیں وہ کسی پابندی کو نہیں مانتے۔

گٹکا صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ اس کے باوجود دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی اس کی فروخت جاری ہے۔ اپنی صحت کے دشمن بڑی تعداد میں گٹکا کھا بھی رہے ہیں اور اس کی پیک سے ماحول میں آلودگی بڑھا رہے ہیں۔

حکومت سندھ نے ایک بار پھر گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے لیکن بعض شوقین افراد کا کہنا ہے کہ پابندی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

شہریوں کا کہنا کہ گٹکا کھانے والے نہ صرف اپنی صحت خراب کر رہے ہیں۔ بلکہ شہر میں جگہ جگہ گندگی بھی پھیلا رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گٹکا منہ کے کینسر سمیت کئی امراض کا سبب بنتا ہے۔ اس پر لگائی گئی پابندی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ سماء

کی

سندھ

Video

releases

Tabool ads will show in this div