پمز میں نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر جاری

1433Pims_608 اسلام آباد : پمز انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کے قیام پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) انتظامیہ نے شہریوں کے مطالبے پر مریضوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے نئے ایمرجنسی بلاک کے قیام پر کام شروع کر دیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق اس ضمن میں تمام کام مکمل ہو چکا ہے اور عنقریب افتتاح کر دیا جائیگا، انتظامیہ کا کہنا ہے گزشتہ ماہ اس بلاک کا افتتاح کیا جانا تھا تاہم اس میں تھوڑا کا م باقی تھا جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا اور جلد نئے ایمر جنسی بلاک کا افتتاح کر دیا جائیگا جس سے مریضوں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ سماء

OPD

HEALTH MINISTRY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div